کیا قہقہہ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

تحریر : غلام مصطفے ظہیر امن پوری اگر کوئی نماز میں ہنس پڑے تو نماز ہی ٹوٹے گی، وضو نہیں ٹوٹے گا، کیونکہ : دلیل نمبر ➊ ◈ حافظ ابن المنذر (م : 318ھ) لکھتے ہیں : أجمع أهل العلم على أن الضحك فى غير الصلاة لا ينقض الطهارة ولا يوجب وضوءا أجمعوا على أن الضحك فى الصلاة ينقض الصلاة . ”اس بات پر اہل علم کا اجماع و اتفاق ہے کہ نماز کے علاوہ ہنسنا وضو کو نہیں توڑتا، نہ ہی وضو کو واجب کرتا ہے، اس بات پر بھی اجماع ہے کہ نماز میں ہنسنا نماز کو توڑ دیتا ہے۔ “ [الاوسط لابن المنذر : 226/1 ] دلیل نمبر ➋ ◈ عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں : عن جابر قال؛ كان لا يرى على الذى يضحك فى الصلاة وضوءا . ”(صحابی رسول) سیدنا جابر (بن عبداللہ الانصاری) رضی اللہ…

Continue Readingکیا قہقہہ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

End of content

No more pages to load