رکوع و سجود کی دعائیں

  تحریر: حافظ ابو یحییٰ نور پوری دعائیں و اذکار سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، بیان کرتے ہیں: لما نزلت ﴿فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ﴾ [الواقعة: ۷۴] قال رسول الله ﷺ: اجعلوها فى ركوعكم ، فلما نزلت ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْليٰ﴾ [الاعليٰ: ۱] قال: اجعلوها فى سجودكم. ”جب ﴿فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ﴾ [الواقعۃ: ۷۴] نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، اسے رکوع میں پڑھو، جب ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْليٰ﴾ [الاعلیٰ: ۱] نازل ہوئی تو فرمایا ، یہ سجد ہ میں پڑھو۔“ [سنن ابي داود: ۸۶۹، سنن ابن ماجه: ۸۸۷ ، المستدرك للحاكم: ۲۲۵/۱، وسندهٗ صحيح] اس حدیث کو امام ابن خزیمہ [۶۰۱] ، او ر امام ابن حبان [۱۸۹۸] نے ”صحیح“ اور امام حاکم نے ”صحیح الاسناد“ کہا ہے ، موسیٰ بن ایوب الغافقی کو امام ابن معین کے علاوہ جمہور نے ”ثقہ“ قرار دیا…

Continue Readingرکوع و سجود کی دعائیں

End of content

No more pages to load