دعوت اور کھانے کے آداب

دعوتیں، ضیافتیں اور تقریبات اجتماعی زندگی کا حصہ ہیں۔اسلام کی نظرمیں مسلمانوں کاطیبات پر جمع ہونا مستحسن ہے۔ قبولِ دعوت،سنت اور شعارِ اسلام ہے۔ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان پرحق ہے کہ وہ اس کی دعوت کوقبول کرے ۔ ہمارے ہاں ولیمہ کی دعوت وتقریب میں خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان دعوتوں کی اہمیت مندرجہ ذیل احادیث سے عیاں ہے۔ سیدناابنِ عمر رضی اللہُ عنہمُا سے روایت ہے کہ نبئ اکرم صَلَّی اللہ علیہِ وسَلّم نے فرمایا: ”جب آپ میں سے کوئی اپنے بھائی کو ولیمہ وغیرہ کی دعوت دے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے قبول کرے۔“ [صحيح مسلم :۱۰۰/۱۴۲۹] نیز نبئ اکرم صَلَّی اللہ علیہِ وسَلّم کا فرمان ہے: ”بے برکت اور اجروثواب سے خالی کھانوں میں سے ولیمہ کا وہ کھانا ہے،جس میں امیروں، وزیروں کو تومدعو کیاجاتا ہے،مساکین وفقراء کو نظرانداز کردیاجاتاہے، جودعوت کوقبول نہ کرے،وہ اللہ تعالٰی اور…

Continue Readingدعوت اور کھانے کے آداب

End of content

No more pages to load