اہل سنت والجماعت کون ہیں؟

اہل حدیث ہی اہل سنت،اہل حق اورسوادِاعظم ہیںـ یہ عقائد واعمال میں سلف صالحین کے پیروکارہیں،شیح الاسلام ابنِ تیمیہ رَحمہَ اللہُ (۷۲۸-۶۶۱ھ) فرماتےہیں:

[arabic-font]

 وبہذایتبّین أنّ أحقّ الناس بأن تکون ہی الفرقتہ الناجیتہ أہل الحدیث والسنّتہ، الذین لیس لہم متبوع یتعصّبون لہ إلاّ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم ، وہم أعلم الناس بأقوالہ ،و أحوالہ ،أعظمہم تمییزا بین صحیحہا وسقیمہا ، وأئمّتہم فقہاء فیہا وأہل معرفتہ بمعانیہا وأتباعا لہا تصدیقا وعملا وحبّا ، وموالاۃ لمن والاہا ، ومعاداۃ لمن عاداہا ، الذین یروون المقالات المجملتہ إلی ما جاء بہ من الکتاب والحکمتہ ، فلا ینصبون مقالتہ ویجعلونہا من أصول دینہم ، وجمل کلامہم إن لم تکن ثابتۃ فیما جاء بہ الرسول، بل یجعلون ما بعث بہ الرسول من الکتاب والحکمتہ ہوالأصل الذی یعتقدونہ ویعتمدونہ . . .

[/arabic-font]

”ان ساری باتوں سے واضح ہو جاتا ہے کہ سب لوگوں میں سے فرقہ ناجیہ(نجات پانے والا فرقہ) ہونے کے زیادہ حق داراہل حدیث وسنت ہیں، جن کا سوائے رسول اللہ صلیٌ اللہ علیہِ وسلّم کےکوئی ایسا متبوع نہیں،جس کے لیے وہ مسلکی غیرت رکھتے ہوں۔ یہ اہل حدیث وسنت آپ صلَّی اللہ علیہِ وسَلَّم کے اقوال وافعال اورحالات کو دوسرے لوگوں سے زیادہ جاننے والے ہیں،نیزاحادیثِ نبویہ علی صاحبھَاٗالصَّلووالسَّلام  میں سے    صحیح وضعیف کی زیادہ       پہچان     رکھتے ہیں۔ ان    کے ائمہ فقہائے حدیث ہیں اور احادیث کے معانی کی معرفت رکھنے والے ہیں،نیزان احادیث کی تصدیق وعمل اور محبت کے اعتبار سے پیروی کرنے والے ہیں، وہ احادیث سے محبت رکھنے والوں سے محبت رکھتے اوران سے عداوت رکھنے والوں سے دشمنی رکھتے ہیں۔ یہ لوگ (بزرگوں کے) مجمل مقالات کو کتاب وسنت پر پیش کرتے ہیں، اگر کوئی قول کتاب وسنت سے ثابت نہ ہوتو وہ اس قول کو اپنا نصب العین اور اپنا اصولِ دین نہیں بناتے، بلکہ وہ اسی کتاب وسنت کو اپنا عقیدہ بناتے اور اس پر اعتماد کرتے ہیں جسے دے کر رسولِ کریم صَلَّی اللہ علیہِ وسَلَّم مبعوث فرمائے گئے ہیں ۔” 

(مجموع الفتاوی لا بن تیمیۃ: ۳۴۷/۳)
امام آجری رَحمہُ اللہ (م۳۶۰ھ) فرماتے ہیں : (more…)

Continue Readingاہل سنت والجماعت کون ہیں؟

End of content

No more pages to load