دوران نماز جیب میں تصویر والے نوٹ ہونے سے نماز ہوجاتی ہے؟

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ دوران نماز جیب میں روپے سوال : دوران نماز اکثر ہماری جیبوں میں تصویر والے نوٹ ہوتے ہیں، اس سے نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟ جواب : اس بات میں قطعاً شبہ نہیں کہ جاندار کی تصویر شرعاً حرام ہے اور اس پر نصوص قطعیہ، صحیحہ اور حسن درجہ کی احادیث دلالت کرتی ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا : ان اشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة المصورون [بخاري، كتاب اللباس : باب عذاب المصورين يوم القيامة 5950، مسلم، كتاب اللباس 2109، مسند أحمد 375/1، مسند حميدي 117، مسند ابي يعلي 5107، نسائي 5366 ] ”بیشک اللہ کے ہاں انسانوں میں سے سخت ترین عذاب کے مستحق قیامت کے دن تصویر بنانے والے ہوں گے۔ “…

Continue Readingدوران نماز جیب میں تصویر والے نوٹ ہونے سے نماز ہوجاتی ہے؟

بغیر کسی شرعی عذر کے گھر میں فرض نماز پڑھنا

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : کیا بغیر کسی شرعی عذر کے گھر میں فرض نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ جواب : تندرست اور غیر معذور آدمی پر فرض نماز باجماعت ادا کرنا ضروری ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ﴿وَارْكَعُوْا مَعَ الرَّاكِعِيْنَ﴾ [ البقرة : 43 ] ”رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ “ یہ امر ہے اور یہاں امر (حکم) وجوب کے لیے ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : من سمع النداء فلم ياته، فلا صلاة له إلا من عذر [ سنن ابن ماجه،كتاب المساجد والجماعات، باب التغليظ فى التخلف عن الجماعة 793 ] ”جس شخص نے اذان سنی، پھر وہ بغیر کسی عذر کے مسجد میں نہ آیا تو اس کی نماز ہی نہیں۔ “ صحیح مسلم کی ایک روایت ہے : ”ایک نابینا شخص اللہ کے…

Continue Readingبغیر کسی شرعی عذر کے گھر میں فرض نماز پڑھنا

کسی مخلوق کی قسم کھانا جائز نہیں

تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ نبی اور امانت کی قسم کھانے کا حکم سوال: نبی یا امانت کی قسم کھانے کا کیا حکم ہے؟ جواب: کسی مخلوق کی قسم کھانا جائز نہیں ۔ صحیح بخاری میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: من كان حالفا فليحلف بالله أو ليصمت [صحيح البخاري ، كتاب الايمان ، باب لا تحلفوا بآباءكم ح 2670] ”جسے قسم کھانا ہو تو وہ اللہ عزوجل کی قسم کھائے ، ورنہ خاموش رہے ۔“ نیز مسند احمد اور سنن ترمذی میں بھی انہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من حلف بغير الله فقد كفر او اشرك [مسند احمد 125/2 ح 6072 حدیث صحیح ہے ۔ وسنن الترمذي ، كتاب النذور والايمان ، باب ما جاء…

Continue Readingکسی مخلوق کی قسم کھانا جائز نہیں

نماز جنازہ کا مسنون طریقہ قران وسنت کی روشنی میں

تحریر: قاری اسامہ بن عبدالسلام سوال نماز جنازہ کا مسنون طریقہ قران وسنت کی روشنی میں بیان کریں؟ جواب (1)نماز جنازہ فرض کفایا ھے ۔ یعنی چند مسلمانوں کے نماز جنازہ ادا کرلینے سے پوری بستی یا شہر کی طرف سے نماز جنازہ ادا ھو جائے گئی۔ [سنن ابي داود كتاب الجهاد حديث 2710حسن] ( 2) اگر میت مرد کی ھو توامام میت کےسر کے سامنے نماز جنازہ پڑھانے کے لئے کھڑا ھوگا ۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ھے کے رسول کا سنت طریقہ یہ ھے اگر میت مرد کی ھوتی تو رسول ﷺنماز جنازہ پڑھانے کے لئے میت کے سر کے سامنے کھڑے ھوتے تھے۔ [ سنن ابن ماجه كتاب الجنائز حديث 1494 حسن ] (3) اگر میت عورت کی ھوتو امام میت کے پیٹ کے برابر کھڑا ھوگا۔ سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کا بیان ھے…

Continue Readingنماز جنازہ کا مسنون طریقہ قران وسنت کی روشنی میں

برصغیر میں رائج چند بڑی بدعات پر ایک نظر

تحریر: محمد منیر قمر حفظ اللہ محمدﷺ رسول الله کا مطلب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لفظی ترجمہ یہ ہے کہ : ”حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ۔“ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے اقرار اور شہادت نے مسلمانوں پر واجب کر دیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی اطاعت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منع کردہ امور سے مکمل اجتناب و احتراز کیا جائے ۔ چنانچہ اسی سلسلہ میں ہی ارشاد الہی ہے: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ﴾ [سورة الحشر: 7 ] ”تمہیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو حکم دیں اسے اپنا لو اور جس کام سے روکیں اس سے باز آجاؤ ۔“ امور دینیہ میں اپنی مرضی اور من مانی کی بجائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم…

Continue Readingبرصغیر میں رائج چند بڑی بدعات پر ایک نظر

توحید و عقائد سے متعلق 15 بڑے شبہات کا ازالہ

تحریر: محمد منیر قمر حفظ اللہ پہلى فصل : رسولوں کی پہلی دعوت توحید الوہیت و عبادت کی تعلیم : قارئین کرام ! اللہ آپ پر رحم فرمائے ۔ یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو ہر قسم کی عبادت کے لئے منفرد اور یکہ و تنہا تسلیم کرنے کا نام ”توحید“ ہے اور یہی ان تمام رسولوں کا دین جنہیں اللہ نے اس دعوت کے لئے اپنے بندوں کی طرف بھیجا ۔ ان میں سے پہلے رسول حضرت نوح علیہ السلام ہیں ۔ جنہیں اللہ نے اس وقت مبعوث فرمایا جب ان کی قوم ود ، سواع ، یغوث ، یعوق اور نسر جیسے صالحین کے احترام وعقیدت میں غلو کا شکار ہو گئی ۔ (تاریخ شاہد ہے کہ ان لوگوں نے صالحین کی قبروں پر گوناں گوں شرک ، قبروں کا طواف ، اہل قبور سے…

Continue Readingتوحید و عقائد سے متعلق 15 بڑے شبہات کا ازالہ

خطبہ چھوٹا اور نماز لمبی والی حدیث کا مفہوم

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : صحیح مسلم کی حدیث کا مفہوم ہے کہ چھوٹا خطبہ اور لمبی نماز امام کے عقلمند ہونے کی نشانی ہے اس سے کیا مراد ہے اگر واقعی یہ مراد ہے کہ خطبہ چھوٹا اور نماز لمبی ہونی چاہیے تو اس حدیث پر عمل کب ہو گا؟ جواب : صحیح مسلم میں عمار رضی اللہ عنہ سے حدیث کے الفاظ یوں ہیں : ان طول صلاه الرجل وقصر خطبته مئنة من فقهه فقه فاطيلو الصلاة واقصروا الخطبه وان من البيان سحرا [ مسلم، كتاب الجمعه باب تخفيف الصلاه والخطبته 869 ] ”بلاشبہ آدمی کی نماز کا لمبا ہونا اور اس کے خطبے کا چھوٹا ہونا اس کی فقاہت کی علامت ہے، تم نماز لمبی کرو اور خطبہ چھوٹا کرو، بلاشبہ بیان (مؤثر ہونے کے لحاظ سے ) جادو (اثر) ہوتے ہیں“۔ اس حدیث کا یہ…

Continue Readingخطبہ چھوٹا اور نماز لمبی والی حدیث کا مفہوم

خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے لئے الگ الگ خطیب

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : اگر خطیب خطبہ جمعہ کے علاوہ کوئی دوسرا شخص نماز جمعہ کی امامت کروائے تو کیا نماز ہو جائے ؟ جواب : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کا معمول تو یہی تھا کہ وہ خطبہ بھی خود ہی دیتے تھے اور نماز بھی خود ہی پڑھاتے تھے لیکن اگر کسی وقت ایک آدمی نے خطبہ دیا اور دوسرے نے جماعت کروا دی تو نماز ادا ہو جائے گی، نماز نہ ہونے کی کوئی دلیل معلوم نہیں۔

Continue Readingخطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے لئے الگ الگ خطیب

مخصوص دنوں میں قبرستان کی زیارت

تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ سوال: کچھ لوگ قبرستان کی زیارت کے لیے جمعہ اور عیدین کے دنوں کو متعین کرتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: کسی خاص دن کو متعین کئے بغیر زیارت قبرستان کی اجازت ہے ، اور یہ حکم احادیث صحیحہ میں آیا ہے ۔ آغاز اسلام میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو قبرستان جانے سے منع کر دیا تھا کہ مباد لوگ غلو کریں یا اوصاف بیان کر کے روئیں اور نوحہ کریں لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مطمئن ہو گئے کہ لوگوں کو احکام کا علم ہو گیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قبرستان کی زیارت کی اجازت دے دی ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زیارت قبرستان کے فوائد اس طرح بیان کیے کہ: ◈ آخرت کی یاد دہانی ہوتی…

Continue Readingمخصوص دنوں میں قبرستان کی زیارت

میت کی طرف سے صدقہ کرنا

تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ سوال: بھائی کا اپنے فوت شدہ بھائی کی طرف سے صدقہ کرنے کا کیا حکم ہے اور کیا صدقہ کا ثواب میت کو پہنچے گا؟ جواب: ایسا کرنا سنت اور مستحب ہے ، اور یہ حکم صرف بھائی کے ساتھ خاص نہیں ہے ، بلکہ ہر قریبی رشتہ دار اور ہر مسلمان صدقہ کر سکتا ہے ، جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے حدیث [2756] میں حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے کہ سعد بن عبادۃ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم إن أمى توفيت وانا غائب عنها أينفعها شيء إن تصدقت به عنها؟ قال: نعم [صحيح البخاري ، كتاب الوصايا باب 27/20/15] ”اے اللہ کے رسول ! میری ماں فوت ہو گئی ہے اور میں اس کے پاس موجود نہ تھا ،…

Continue Readingمیت کی طرف سے صدقہ کرنا

جمعہ کے بعد سنتیں دو ہیں یا چار؟

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : نماز جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھی جائیں گی یا چار، مسئلہ کی رو سے صحیح کیا ہے؟ وضاحت فرما دیں۔ جواب : کتب احادیث کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں بھی ادا کی ہیں اور چار کی بھی اجازت ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا صلى احدكم الجمعه فليصل بعدها اربعا وفي روايه من كان منكم مصليا بعد الجمعه فليصل اربعا [نسائي، كتاب الجمعة : باب عدد الصلوة بعد الجمعة فى المسجد 1427، أبوداؤد، كتاب الصلاة : باب الصلاة بعد الجمعة 1131، ترمذي 523، ابن ماجه 1132 ] ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم میں سے کوئی آدمی نماز جمعہ ادا…

Continue Readingجمعہ کے بعد سنتیں دو ہیں یا چار؟

اللہ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کی فضیلت

مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ «باب فضل المتحابين فى الله » اللہ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کی فضیلت ❀ « عن أبى هريرة قال، قال رسول الله إن الله تبارك و تعالي يقول يوم القيامة أين المتحابون بجلالي اليوم أظلهم فى ظلي يوم لا ظل الأظلي. » [صحيح: رواه مالك فى الشعر 10 ومسلم 2566: 37] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری عظمت کے لیے آپس میں محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج میں انھیں اپنے سایہ میں جگہ دوں گا، جس دن میرے سایے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا۔“ ❀ «عن أبى إدريس الخولاني رحمه الله قال: دخلت مسجد دمشق، فإذا فتى براق الثنايا، وإذا الناس معه، إذا اختلفوا فى شيء أسندوه إليه، وصدروا عن قوله، فسألت عنه، فقيل: هذا معاذ…

Continue Readingاللہ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کی فضیلت

خطبہ جمعہ کے دوران سنتوں کا حکم

تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : خطبہ جمعہ کے دوران آنے والے افراد بیٹھ کر خطبہ سنیں یا پہلے دو رکعت ادا کریں؟ قرآن و حدیث سے مسئلہ بتا دیں۔ جواب : جب امام خطبہ جمعہ دے رہا ہو اور اس وقت کوئی آدمی آئے تو اسے دو رکعت پڑھے بغیر نہیں بیٹھنا چاہیے۔ کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ حضرت سلیک غلطفانی رضی اللہ عنہ مسجد میں آئے اور دو رکعت پڑھے بغیر ہی بیٹھ گئے۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: أَصَلَّیْتَ ؟ ”کیا تو نے (دو رکعتیں) پڑھ لی ہیں ؟“ تو اس نے جواب دیا : ”نہیں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : فَصَلِّ رَکْعَتَیْنِ ”(کھڑے ہو جاؤ اور ) دو رکعتیں ادا کرو“۔ [بخاري، كتاب الجمعة : باب من…

Continue Readingخطبہ جمعہ کے دوران سنتوں کا حکم

قرآن حکیم کے ساتھ کافر ملک کا سفر

تحریر: علامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظ اللہ سوال: قرآنِ حکیم کے ساتھ کافر ملک کے سفر کا کیا حکم ہے؟ جواب: فقہاء نے بیان کیا ہے کہ یہ حرام ہے ۔ اور اس سلسلہ میں صحیح حدیث وارد ہوئی ہے جو امام مسلم رحمہ اللہ سے مروی ہے ۔ [ج 6 ص 30] اور امام احمد رحمہ اللہ سے [ج 2 ص 76 ، 55 ، 10 ، 6] نیز امام ابو داؤد اور دوسرے حضرات سے بھی یہ روایت منقول ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لا تسافروا بالقرآن فإني أخاف أن يناله العدو [صحيح مسلم ، كتاب الامارة ، باب 24 ح 1829 ۔ ومسند احمد ۔ 106/2] ”قرآن کریم لے کر سفر نہ کرو مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں دشمن کے ہاتھ…

Continue Readingقرآن حکیم کے ساتھ کافر ملک کا سفر

End of content

No more pages to load