وتر کے بعد ایسی دعا جس کا پڑھنا چھوڑ دیا گیا

تحریر: ابوالریان نعیم الرحمٰن

سنن مہجورہ :
بعض ایسی سنتیں ہیں جنہیں عام لوگوں نے غفلت یا لاعلمی کی وجہ سے چھوڑ رکھا ہے۔ محترم جناب ابوالریان نعیم الرحمٰن (چیچہ وطنی) نے خوب محنت کر کے ان سنن مہجورہ کو جمع کیا ہے۔ ان کی اس غیر مطبوعہ کتاب سے یہ انتخاب قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ [افضل اکبر کاشمیری]

وتر کی نماز کے سلام کہنے کے بعد بلند آواز سے تین مرتبہ سبحان الملك القدوس کا کہنا ایسی سنت ہے جس پر عمل چھوڑ دیا گیا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پیارے عمل کی دلیل سیدنا (ابن) ابزیٰ رضی اللہ عنہ (اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ) کی روایت کردہ حدیث ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ بے شک جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرتے تو تین مرتبہ سبحان الملك القدوس بلند آواز میں فرماتے۔ احمد کی روایت میں ورفع بها صوته کے الفاظ ہیں یعنی اس کلمہ کے ساتھ اپنی آواز کو بلند فرمایا۔
[احمد 406/3 ح 15428 و حاكم 173/1 ح 1009]
? اس حدیث کی سند کو امام حاکم، حافظ ذہبی اور شیخ البانی نے صحیح قرار دیا ہے۔ [ابوداؤد كتاب الصلاة : باب تفريع ابواب الوتر : ح 1430، و البيهقي فى السنن الكبريٰ 42، 41/3، صحيح، ورواه سلمة بن كهيل و زبيد عن ذر به و سنده صحيح / نيل المقصود فى تحقيق سنن ابي داؤد ح 1430]

 

یہ تحریر اب تک 23 لوگ پڑھ چکے ہیں، جبکہ صرف آج 1 لوگوں نے یہ تحریر پڑھی۔

Leave a Reply