مقدس اوراق کی توہین سے کیسے بچا جائے؟

فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ

سوال : قرآن مجید کی بعض آیات بعض اخبارات و رسائل پر موجود ہوتی ہیں، اسی طرح بعض کاغذات اور خطوط کی، ابتداء میں بسم الله الرحمن الرحيم لکھی ہوتی ہے، سوال یہ ہے کہ ایسے اخبارات و رسائل اور خطوط پڑھنے کے بعد ان کا کیا جائے ؟ انہیں پھاڑ دیا جائے، جلا دیا جائے یا کیا کیا جائے ؟
جواب :ایسے اخبارات و رسائل یا خطوط پڑھنے کے بعد ان کی حفاظت ضروری ہے، یا پھر انہیں جلا کر (صاف پانی میں) بہا دیا جائے یا کسی پاک جگہ میں دفن کر دیا جائے۔ مقصد یہ ہے کہ قرآنی آیات اور اسماء باری تعالیٰ کو توہین سے بچایا جائے۔ لہٰذا انہیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں یا بازاروں میں پھینکنا ایسے کاغذات کے لفافے بنانا یا کھانے کے لیے دسترخوان کے طور پر استعمال کرنا وغیرہ ناجائز ہے۔
اس طرح مقدس آیات اور اسماء باری تعالیٰ کی توہین ہوتی ہے اور ان کا تقدس پامال ہوتا ہے۔

 

اس تحریر کو اب تک 6 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply