عمرہ کرنے والے کے لئے طواف وداع اور بعد ازاں خریداری کا حکم

فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ

سوال : کیا عمرہ میں طواف وداع واجب ہے ؟ اور کیا طواف وداع کے بعد مکہ مکرمہ سے خریداری کرنا جائز ہے ؟
جواب : عمرہ میں طواف وداع کرنا واجب نہیں ہے، البتہ ایسا کرنا افضل و اولیٰ ہے۔ اگر کوئی شخص یہ طواف کئے بغیر واپس روانہ ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں حج کے موقعہ پر طواف وداع نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے مطابق واجب ہے۔
لا ينفرن أحد حتي يكون آخر عهده بالبيت [رواه مسلم فى كتاب الحج باب 67، و أبوداؤد فى كتاب المناسك باب 48، وابن ماجة فى كتاب المناسك باب 82]
”طواف وداع کے بغیر کوئی شخص واپس نہ جائے۔ “
یہ خطاب حجاج کے لئے تھا۔
طواف وداع کے بعد تمام ضروریات زندگی کی خریداری کرنا جائز ہے، حتیٰ کہ مختصر مدت میں سامان تجارت بھی خرید سکتا ہے، اگر یہ عرصہ طویل ہو گیا ہو تو دوبارہ طواف کرے اور اگر عرف عام کے اعتبار سے عرصہ دراز نہیں ہوا تو دوبارہ طواف کرنا واجب نہیں ہو گا۔

 

اس تحریر کو اب تک 14 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply