سلفی کون ہیں؟

تحریر:ابو ثاقب محمد صفدر حضروی   

حافظ ابو سعدعبدالکریم بن محمد السمعانیؒ (متوفی ۵۶۲؁ھ) نے سلفی کے بارے میں کہا : یہ سلف کی طرف نسبت ہے ۔ (الانساب ۲۷۳/۳)

حافظ ذہبیؒ نے کہا : (سلفی اسے کہتے ہیں) جو سلف کے مذہب پر ہو ۔ (سیر اعلام النبلاء ۶/۲۱)

حافظ ابن تیمیہؒ نے فرمایا:لا عیب من أظھر مذھب السلف و انتسب إلیہ و اعتزی إلیہ بل یجب قبول ذلک منہ بالإتفاق فإن مذھب السلف لا یکون إلا حقًاجو شخص سلف کا مذہب ظاہر کرے اور سلفیت کی طرف نسبت کرے تو اس پرکوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ ایسے شخص کے اعلان کو قبول کرنا بالاتفاق واجب ہے کیونکہ سلف کا مذہب حق ہی ہے ۔ (مجموع فتاویٰ ۱۴۹/۶)

یہ تحریر اب تک 18 لوگ پڑھ چکے ہیں، جبکہ صرف آج 1 لوگوں نے یہ تحریر پڑھی۔

Leave a Reply