رہ جانے والے روزوں کا حکم

فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ

سوال : میں ایام ماہواری کی وجہ سے رمضان المبارک کے فوت ہونے والے روزوں کی قضاء نہیں دیتی رہی، اب ان کا شمار بھی مشکل ہے، اس بارے میں مجھے کیا کرنا چاہئیے ؟
جواب : میری اسلامی بہن! تحری (دو چیزوں میں اولیٰ کی تلاش) کیجئیے اور غالب ظن کے مطابق روزے رکھ لیجئیے، اللہ تعالیٰ سے مدد اور توثیق کی طالب رہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا [2-البقرة:286]
”اللہ تعالی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ “
لہٰذا کوشش اور تحری سے کام لیجئیے اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے غالب ظن کے مطابق روزے رکھیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کریں۔ والله ولي التوفيق

 

یہ تحریر اب تک 6 لوگ پڑھ چکے ہیں، جبکہ صرف آج 1 لوگوں نے یہ تحریر پڑھی۔

Leave a Reply