ادائیگی حج کے لئے مانع حیض گولیوں کا استعمال

فتویٰ : دارالافتاءکمیٹی

سوال : کیا دوران حج حیض روکنے یا اسے مؤخر کرنے کے لئے عورت مانع حیض گولیاں استعمال کر سکتی ہے ؟
جواب : دوران حج ایام ماہواری کے ڈر سے ایک عورت مانع حیض گولیاں استعمال کر سکتی ہے۔ مگر عورت کی صحت و سلامتی کے پیش نظر ایسا کرنے سے پہلے کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے اور اسی طرح اگر کوئی عورت رمضان المبارک کے روزے لوگوں کے ساتھ رکھنے کے لئے ایسا کرنا چاہے تو بھی یہ جائز ہے۔

 

اس تحریر کو اب تک 8 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply