اخلاص و ریاکاری

فتویٰ : مفتی اعظم سعودی عرب شیخ محمد بن صالح عثیمین

سوال : اکثریوں ہوتا ہے کہ انسان کسی نیک کام کا ارادہ کرتا ہے، پھر شیطان اس کے دل میں یہ وسوسہ ڈال دیتا ہے کہ تو یہ کام ریاء کاری، شہرت اور دکھلاوے کے لئے کرنا چاہتا ہے، اس طرح شیطان ہمیں ایک نیک کام سے دور کر دیتا ہے ایسی چیزوں سے کیسے بچا جائے؟
جواب : یہ شیطانی وساوس ہیں ان سے بچنے کے لئے اعوذ بالله من الشيطان الرجيم پڑھنا چاہیئے۔ اور پھر نیکی کے کام میں لگ جانا چاہیے۔ ایسے خیالات کی طرف متوجہ نہیں ہونا چاہیئےجو انسان کو نیکی سے روکتے ہوں۔ جب انسان تعوذ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے تمام شیطانی کوششیں غارت ہو جائیں گی۔ (ان شاء اللہ)

 

یہ تحریر اب تک 29 لوگ پڑھ چکے ہیں، جبکہ صرف آج 1 لوگوں نے یہ تحریر پڑھی۔

Leave a Reply