کیا موجود شامی صدر ہی امام مہدی کا دشمن ہے؟

 از    June 4, 2014

امام مہدی رحمہ اللہ کے ظہور سے متعلق احادیث تو   آپ نے یقینن پڑھی ہوں گی لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ امام مہدی سے پہلے سفیانی نامی حکمران کے ظہور کی پیشنگوئیاں بھی موجود ہیں جو درحقیقت امام مہدی کا دشمن ہو گا۔ اسلئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ امام مہدی کا ظہور سفیانی (اپنے دشمن) کے ظاہر ہونے کے کچھ ہی سالوں بعد ہو گا۔

سفیانی کے ظہور کہ بارے میں ایک حدیث ملاحظہ کیجیے:

(حديث مرفوعحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ،
 ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ،
 ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَاالأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ،
 عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ،
 قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآَلِهِ وَسَلَّمَ : ” يَخْرُجُ رَجُلٌيُقَالُ لَهُ السُّفْيَانِيُّ فِي عُمْقِ دِمَشْقَ ،
 وَعَامَّةُ مِنْ يَتْبَعُهُ مِنْ كَلْبِ ، فَيَقْتُلُ حَتَّى يَبْقَرَ بُطُونَ النِّسَاءِ ،
 وَيَقْتُلُ الصِّبْيَانَ ،
 فَتَجْمَعُ لَهُمْ قَيْسٌ ، فَيَقْتُلُهَا حَتَّى لا يُمْنَعُذَنَبَ تَلْعَةٍ ،
 وَيَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي فِي الْحَرَّةِ ، فَيَبْلُغُ السُّفْيَانِيَّ ،
 فَيَبْعَثُ إِلَيْهِ جُنْدًا مِنْ جُنْدِهِ ،
 فَيَهْزِمُهُمْ ، فَيَسِيرُ إِلَيْهِ السُّفْيَانِيُّ بِمَنْ مَعَهُ ،
 حَتَّى إِذَاصَارَ بِبَيْدَاءَ مِنَ الأَرْضِ ، خُسِفَ بِهِمْ ،
 فَلا يَنْجُو مِنْهُمْ إِلا الْمُخْبِرُ عَنْهُمْ ” .
 هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الإِسْنَادِ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ ،
 وَلَمْ يُخْرِجَاهُ(بحوالہمستدرک حاکم)

 
ترجمہ:

دمشق(ملک شام)کی گہرائی سےایک آدمی نکلے گا جسےسفیانی کہاجائےگا،اسکی پیروی کرنے والےزیادہ ترلوگ کلب

قبیلےکے ہوںگے، یہ عورتوں کےپیٹ چاک کرکےلڑکوں کوقتل کرے گا،قیس قبیلےکےلوگ اسکا مقابلہ کریںگے،

یہاں سےلڑےگا اوروہاں سےروک نہیں سکیں گے، پھرمیرےگھرانےکاایک آدمی(یعنی امام مہدی رحمہاللہ)حرّہ پہنچےگا،

جب سفیانی کوپتہ چلے گاتووہ اپنےلشکروں میں سےایک لشکربھیجےگا،جسےمہدی شکست دےگا، پھرسفیانی

کےساتھ جولوگ بھی ہوںگےانہیں مہدی کیطرف بھیجےگا،جب وہ صحراوالی زمین پرپہنچیں گےتوزمین

انہیں نگل لےگی ان میں سےکوئی نہ بچےگاسوائےخبردینےوالےکے۔

قارئین! سفیانی ایک لقب ہے اُس دشمن کا اصل نام کچھ بھی ہو سکتا ہے ٹھیک اسی طرح جیسے مہدی ایک لقب ہے اور احادیث کے کیمطابق مہدی رحمہ اللہ کا اصل نام محمد بن عبداللہ ہو گا۔حالات و واقعات بتاتے ہیں کہ امام مہدی کے ظہور کا وقت انتہائی قریب آ پہنچا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سفیانی (دشمن مہدی) کا ظہور بھی ہو چکا ہے۔

کیاموجودہ شامی صدر بشار الاسد ہی سفیانی ہے؟

 شامی صدر بشارالاسد کا تعلق قبیلہ کلب سے ہے (ملاحظہ کیجیے ثبوت نمبر ایک اور ثبوت نمبر دونیز بشارالاسد کے ماننے والے (پیروکاروں) کی اکثریت کا تعلق بھی قبیلہ کلب سے ہی ہے (ثبوت ملاحضہ ہو)۔
 
مزید یہکہ بشارالاسد اور اسکے پیروکاروں نےشام کےمسلمانوں پر جو ظلم ڈھائے ہیں وہبھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اگر تحقیق کرنی ہوتو انٹرنیٹ پر معلومات کےانبار موجود ہیں۔
 

بشار الاسد اور امام مہدی کی لڑائی؟

اگر واقعی بشار الاسد ہیسفیانی ہے (جیسا کہحالات و واقعات) سےپتہ چلتا ہے تویقینن مہدی رحمہ اللہ کاظہور بھی عنقریب ہونے ہیوالا ہے۔  آئیے اباس بات پر غور کرتے ہیں کہکیا بشار الاسد اور امام مہدی کیلڑائی ہو سکتی ہے؟   بشار الاسد اور اسکے پیروکاروں کا تعلق شعیہ مسلک سےہے جنہیں ایران اور پوری دنیا کےشعیوں کی حمایت حاصل ہے۔ جبکہ دوسری طرف احادیث کےمطابق مہدی کا تعلق مدینہ منورہ سےہو گا اور وہنبی صلی اللہ علیہ وسلم کینسل میں سے ہوں گے۔
 

(حديث مرفوعقَالَ أَبُو دَاوُد حُدِّثْتُ عَنْ هَارُونَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، قَالَ قَالَ عَلِيٌّرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَنَظَرَ إِلَى ابْنِهِ الْحَسَنِ ، فَقَالَ إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ كَمَا سَمَّاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَيَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهِ رَجُلٌ يُسَمَّى بِاسْمِ نَبِيِّكُمْ يُشْبِهُهُفِي الْخُلُقِ وَلَا يُشْبِهُهُ فِي الْخَلْقِ ، ثُمَّ ذَكَرَ قِصَّةً يَمْلَأُ الْأَرْضَ عَدْلًا ، وَقَالَ هَارُونُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” يَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ وَرَاءِ النَّهْرِ يُقَالُ لَهُ الْحَارِثُ بْنُحَرَّاثٍ عَلَى مُقَدِّمَتِهِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ مَنْصُورٌ يُوَطِّئُ أَوْ يُمَكِّنُ لِآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا مَكَّنَتْ قُرَيْشٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَبَ عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ نَصْرُهُ أَوْقَالَ إِجَابَتُهُ ” .   (بحوالہ ابوداؤد)

ترجمہ: حضرت علی رضی اللہ عنہ نےاپنے بڑے بیٹے حسن رضی اللہ عنہ کودیکھ کر فرمایا کہمیرے اس بیٹے کینسل سے ایک آدمی ہوگا جو محمد  کا ہم نام ہوگا ، وہ اخلاق میں انہی کے مشابہ ہوگا مگر شکل میں مشابہ نہیں ہوگا ، پھر قصہ بیان کیا کہوہ زمین کو عدل سےبھر دے گا۔
 

نوٹ:  حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس پیشنگوئی سے خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وحی کی بدولت اگاہ کیا تھا کیونکہ غیب کا علم صرف اللہ ہی کے پاس ہے۔

 (حديث مرفوعحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ صَاحِبٍ لَهُ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : ” يَكُونُ اخْتِلَافٌ عِنْدَ مَوْتِ خَلِيفَةٍ فَيَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ هَارِبًا إِلَى مَكَّةَ فَيَأْتِيهِنَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ فَيُخْرِجُونَهُ وَهُوَ كَارِهٌ ، فَيُبَايِعُونَهُ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ وَيُبْعَثُ إِلَيْهِ بَعْثٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ ، فَيُخْسَفُ بِهِمْ بِالْبَيْدَاءِ بَيْنَ مَكَّةَ ، وَالْمَدِينَةِ فَإِذَارَأَى النَّاسُ ذَلِكَ أَتَاهُ أَبْدَالُ الشَّامِ وَعَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ فَيُبَايِعُونَهُ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ ثُمَّ يَنْشَأُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ كَلْبٌ ، فَيَبْعَثُ إِلَيْهِمْ بَعْثًا فَيَظْهَرُونَعَلَيْهِمْ وَذَلِكَ بَعْثُ كَلْبٍ وَالْخَيْبَةُ لِمَنْ لَمْ يَشْهَدْ غَنِيمَةَ كَلْبٍ فَيَقْسِمُ الْمَالَ وَيَعْمَلُ فِي النَّاسِ بِسُنَّةِ نَبِيِّهِمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُلْقِي الْإِسْلَامُ بِجِرَانِهِ إِلىالْأَرْضِ فَيَلْبَثُ سَبْعَ سِنِينَ ثُمَّ يُتَوَفَّى وَيُصَلِّي عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ ” ، قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ بَعْضُهُمْ عَنِ هِشَامٍ تِسْعَ سِنِينَ ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ سَبْعَ سِنِينَ ، حَدَّثَنَاهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ ، وَقَالَ تِسْعَ سِنِينَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَالَ غَيْرُ مُعَاذٍ ، عَنِ هِشَامٍ تِسْعَ سِنِينَ ،حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَوَّامِ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّىاللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَحَدِيثُ مُعَاذٍ أَتَمُّ . (بحوالہ ابوداؤد)

ترجمہ: ایک خلیفہ کیموت پر اختلاف ہوگا ، پھر مدینے کاایک آدمی نکلے گااور مکہ بھاگ جائے گا، پھر مکہ کےلوگ اس کے پاس آئیں گےاور اسے امامت کےلیے کھڑا کریں گےحالانکہ وہ یہ نہیں چاہتا ہوگا اور وہاس کے ساتھ حجر اسود اور مقام ابراہیم کےدرمیان بیعت کریں گے۔
آج سعودی عرب کےمقامی لوگوں کی اکثریت سلفی عقیدے کیحامل ہے جنہیں شعیہ اپنا سبسے بڑا دشمن سمجھتے ہیں اور انہیں وہابی اور نجدی جیسے ناموں سےپکار کر ان کیتحقیر کرتے ہیں، تویقینن اگر مدینہ منورہ سےمہدی کا ظہور ہوتا ہےتو شعیہ حضرات انہیں اپنے مسلک سےتعلق نہ ہونے کیوجہ سے رد کردیں گے اور جعلی مہدی قرار دےکر ان سے جنگ کےلئے بھی امادہ ہوسکتے ہیں، ایسی صورت حال میں بشارالاسد کیقیادت میں شیعہ حضرات کامہدی رحمہ اللہ سےجنگ کرنا عین ممکنات میں سےدکھائی دیتا ہے جسکی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےپیشنگوئی کی تھی۔
اللہ سے دعا ہےکہ اللہ ہمیں فتنوں کےاس دور میں اسجماعت سے ملا دےجسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرقہ ناجیہکہا تھا جوتہتر فرقوں میں سےنجات پانے والی واحد جماعت ہوگی۔ آمین ثم آمین

نئے مضامین بذریعہ ای میل حاصل کیجیے

ٹویٹر پر فالو کیجیے

تمام مضامین

About Tohed.com

Tohed.com is an Urdu Islamic Website, aiming to preach true Islamic Information based on Qur'an and Sunnah. Here you can find out hundreds of urdu articles by reputed scholars. It's a completely non-commercial project with an objective to propagate Information about Islam in native language for the sub-continent readers.