عید گاہ کو جاتے ہوئے بلند آواز سے تکبیریں کہنے کا بیان

 از    July 25, 2014

عید گاہ کو جاتے ہوئے بلند آواز سے تکبیریں کہنا ثابت ہیں۔ (السنن الکبری للبیہقی ۳؍۲۷۹و سندہ حسن)

تکبیرات کے الفاظ کسی صحیح مرفوع حدیث سے ثابت نہیں ہیں، البتہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین عظام رحمہم اللہ سے ثابت ہیں ۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما عید کے دن صبح سویرے ہی مسجد سے عید گاہ کی طرف جاتے تھے اور عید گاہ تک آپ اونچی  تکبیریں کہتے تھے۔ آپ اس وقت تک تکبیریں کہتے رہتے تھے جب تک امام (نماز پڑھانے کے لئے ) نہ آ جاتا۔ (السنن الکبری للبیہقی:۳ ؍۲۷۹و سند حسن)

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے تکبیر کے یہ الفاظ ثابت ہیں: اللہ أکبر کبیراً، اللہ أکبر کبیراً، اللہ أکبر و أجل اللہ أکبر وللہ الحمد۔(مصنف ابن ابی شیبہ۲؍۱۶۸ح ۵۶۵۴و سندہ صحیح)

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ان الفاظ میں تکبیر سکھاتے تھے:‘‘اللہ أکبر، اللہ أکبر، اللھم أنت أعلی و أجل من أن تکون لک صاحبۃ أو یکون لک ولد أو یکون لک شریک فی الملک أو یکون لک ولي من الذل و کبرہ تکبیراً اللہ أکبر تکبیراً(کبیراً) اللھم اغفرلنا اللھم ارحمنا ’(مصنف عبدالرزاق: ۱۱؍۲۹۵ح۲۰۵۸۱و سندہ صحیح) امام عبدالرزاق نے سماع کی تصریح کر رکھی ہے۔ دیکھئے السنن الکبری للبیہقی (۳؍۳۱۶

تابعی صغیر ابراہیم نخعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: کانو ایکبرون یوم عرفۃ و أحدھم مستقبل القبلۃ فی الصلوۃ: اللہ أکبر، اللہ أکبر لا إلہ إلا  اللہ و اللہ أکبر اللہ أکبر وللہ الحمد(مصنف ابن ابی شیبہ:۲ ؍۱۶۷ح۵۶۴۹و سندہ صحیح)

اسلام سے ثابت شدہ مذکورہ الفاظ میں سے جو بھی  چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ وما علینا إلا البلاغ

نئے مضامین بذریعہ ای میل حاصل کیجیے

تمام مضامین

About Tohed.com

Tohed.com is an Urdu Islamic Website, aiming to preach true Islamic Information based on Qur'an and Sunnah. Here you can find out hundreds of urdu articles by reputed scholars. It's a completely non-commercial project with an objective to propagate Information about Islam in native language for the sub-continent readers.