شعیوں کا امام غائب !

 از    October 17, 2015

حافظ ابنِ کثیر رحمہ اللہ شعیوں کے ‘‘امام غائب’’ اور ‘‘مہدی منتظر ’’ محمد بن الحسن العسکری کے بارے میں فرماتے ہیں:

‘‘امام مہدی نکلیں گے ان کا ظہور مشرق کے علاقے سے ہو گا سامراء کی غار سے نہیں ۔ جاہل رافضیوں کا خیال ہے کہ امام مہدی اس غار میں اب بھی موجود ہیں ۔ وہ آخری زمانے میں ان کے خروج کا انتظار کر رہے ہیں ۔ یہ ایک قسم کی بے وقوفی ، بہت بڑی رسوائی ہے اور شیطان کی طرف سے شدید ہوس ہے کیونکہ اس پر کوئی دلیل و برہان نہیں ۔ نہ قرآن سے نہ سنتِ رسول سے نہ عقل سے اور نہ قیاس سے۔ ’’

(النہایۃ فی الفتن والملاحم لابن کثیر: ۵۵/۱ )

متواتر احادیث سے اہل سنت والجماعت کا یہ عقیدہ ثابت ہے کہ امام مہدی محمد بن عبداللہ نام سے موسوم ہوں گے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد سے ہوں گے، قربِ قیامت ان کا ظہور ہو گا، وہ پوری دنیا پر عدل و انصاف کے پھریرے لہرائیں گے۔امام مہدی کے متعلق احادیث متواتر ہیں ۔ دیکھیں فتح الباری لابن حجر: ۴۹۴،۴۹۳/۶و تہذیب التہزیب لابن حجر : ۱۴۴/۹،فتح المغیث للسخاوی، الحاوی للفتاوی للسیوطی: ۸۵/۲، نظم المتناثر للکتانی: ص ۴۷ وغیرہ ۔

نئے مضامین بذریعہ ای میل حاصل کیجیے

تمام مضامین

About Tohed.com

Tohed.com is an Urdu Islamic Website, aiming to preach true Islamic Information based on Qur'an and Sunnah. Here you can find out hundreds of urdu articles by reputed scholars. It's a completely non-commercial project with an objective to propagate Information about Islam in native language for the sub-continent readers.