حضرت علیؓ کے بارے میں ایک من گھڑت روایت کی تحقیق

 از    August 28, 2014

سوال:   درج ذیل روایت کی تحقیق درکار ہے:
          “جب رسول اللہ ﷺ کو غسل دیا گیا تو پانی آپ کی آنکھوں کے گڑھوں پر بلند ہوگیا۔ حضرت علیؓ نے اسے پی لیا تو انہیں اولین اور آخرین کا علم دے دیا گیا۔”                                               (کلیم حسین شاہ، راولپنڈی)

الجواب:  یہ روایت بے سند و بے اصل ہے ۔ اسے عبدالحق دہلوی نے اپنی کتاب “مدارج النبوۃ” میں” روایت کیا گیا ہے کہ ” کے الفاظ سے بے سند و بے حوالہ لکھا ہے۔(جلد دوم ص ۵۹۶، اردو مترجم ، مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ، ۴۰اردو بازار لاہور)

مشہور صوفی احمد بن محمد القسطلانی (متوفی۹۲۳؁ھ) لکھتے ہیں کہ:وذکر ابن الجوزی أنہ روی عن جعفر بن محمد قال: کان الماء یستنقع فی جفون النبی ﷺ فکان علي یحسوہ، وأما ماروي أن علیاً لما غسلہ ﷺ امتص ماء محاجر عینیہ فشربہ وأنہ قدورث بذلک علم الأولین والآخرین، فقال النووي: لیس بصحیح
ابن جوزی نے ذکر کیا ہے کہ جعفر بن محمد سے روایت کی گئی ہے کہ: نبی ﷺ کی پلکوں پر پانی جمع ہوجاتا تھا تو علی ؓ اسے پی لیتے تھے۔ اور جو یہ روایت کی گئی ہے کہ جب علیؓ نے آپﷺ کو غسل دیا تو آپ کی پلکوں کا پانی چوس کر پی لیا ۔ اس وجہ سے انہیں اولین و آخرین کا علم دیا گیا، پس نووی نے کہا : یہ صحیح نہیں ہے۔ (المواھب اللدنیۃبالمنح المحمدیۃ ج۳ ص ۳۹۶)

یہ دونوں روایتیں بالکل بے اصل اور من گھڑت ہیں۔ جعفر بن محمدالصادقؒ سے منسوب روایت کہیں بھی باسند نہیں ملی۔ جو لوگ رسول اللہﷺ پر جھوٹ بولنے سے نہیں شرماتے وہ جعفر صادق پر جھوٹ بولنے سے کسطرح  شرماسکتے ہیں۔ ابن جوزی کی اصل کتاب دیکھنی چاہئے تا کہ یہ معلوم ہو کہ ابن جوزی نے اگر یہ بے سند روایت بیان کی ہے تو اس پر کیا جرح کی ہے؟

خلاصہ التحقیق:     خط کی مسئولہ روایت موضوع، بے اصل و بے سند ہے۔   وما علینا إلاالبلاغ

نئے مضامین بذریعہ ای میل حاصل کیجیے

ٹویٹر پر فالو کیجیے

تمام مضامین

About Tohed.com

Tohed.com is an Urdu Islamic Website, aiming to preach true Islamic Information based on Qur'an and Sunnah. Here you can find out hundreds of urdu articles by reputed scholars. It's a completely non-commercial project with an objective to propagate Information about Islam in native language for the sub-continent readers.