امام ابوحنیفہؒ فارسی نہیں تھے

 از    November 3, 2014

سوال:    علماء احناف یہ حدیث پیش کرتے ہیں کہ اہل فارس میں سے ایک شخص ہوگا  وہ اس وقت دین اور علم ثریا کی بلندیوں پر  ہوگا وہ اس مقام پر پہنچ کر  دین اور علم کی معرفت حاصل کرلے گا اور وہ اس سے ثابت کرتے ہیں کہ اس سے مراد بالاتفاق امام ابوحنیفہؒ ہیں۔ اس روایت کی وضاحت درکار ہے ؟ (محمد عثمان پنڈ دادن خان قمر)

الجواب:   اہل فارس والوں (رجال) یا والے (رجل) کی روایت تو بالکل صحیح ہے ۔ دیکھئے صحیح البخاری (۴۸۹۷) و صحیح مسلم (۲۵۴۶)

لیکن امام ابوحنیفہؒ کا فارسی ہونا قطعاً ثابت نہیں ہے ۔ جس روایت میں آیا ہے کہ امام ابوحنیفہؒ فارسی ہیں، اس روایت کی سند موضوع (من گھڑت) ہے ۔ اس میں احمد بن عبیداللہ (عبداللہ ) بن شاذان اور اس کا باپ دونوں نامعلوم ہیں۔ شاذان (نضر بن سلمہ) سچا نہیں تھا۔ (الجرح و التعدیل ۴۸۰/۸) و ہ حدیثیں چوری (کرکے روایت) کرتا تھا۔ اسے احمد بن محمد بن عبدالکریم نے جھوٹا قرار دیا ۔ (المجروحین لابن حبان ۸۰/۳) اس سند کا آخری راوی اسماعیل بن حماد ضعیف ہے ۔ (دیکھئے الکامل لابن عدی ۳۰۸/۱) اس کی کوئی معتبر توثیق ثابت نہیں ہے۔

اس موضوع روایت کے برعکس عمر بن حما دبن ابی حنیفہ سے ثابت ہے کہ امام ابوحنیفہؒ کے دادا “زوطی” کابل والوں میں سے تھے ۔(دیکھئے تاریخ بغداد ۳۲۴/۱۳ و سندہ صحیح إلی عمر بن حماد، واخبار ابی حنیفہ و اصحابہ للصیمری ص ۱)

امام ابو نعیم الفضل بن دُکین الکوفیؒ (متوفی ۲۱۸؁ھ) نے کہا: ابو حنیفۃ النعمان بن ثابت بن زوطی، أصلہ من کابلابوحنیفہ نعمان بن ثابت بن زوطی آپ کے اصل کابل سے ہے۔ (تاریخ بغداد ۳۲۴/۱۳، ۳۲۵ و سندہ صحیح)

فارس چوتھی اقلیم میں ہے ۔ (معجم البلدان ۲۲۶/۴) اور کابل تیسری اقلیم میں ہے ۔ (معجم  البلدان ۴۲۶/۳)

کابلی کو فارسی بنا دینا ان لوگوں کا کام ہے جو دن رات سیاہ کو سفید بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔

حدیث بخاری و مسلم سے مراد فارسی(ایرانی) محدثین کرام ہیں ۔رحمہم اللہ اجمعین (۲۷ ربیع الثانی ۱۴۲۷؁ھ)

نئے مضامین بذریعہ ای میل حاصل کیجیے

ٹویٹر پر فالو کیجیے

تمام مضامین

About Tohed.com

Tohed.com is an Urdu Islamic Website, aiming to preach true Islamic Information based on Qur'an and Sunnah. Here you can find out hundreds of urdu articles by reputed scholars. It's a completely non-commercial project with an objective to propagate Information about Islam in native language for the sub-continent readers.